سمارٹ فون کے ذریعے تصویر کھینچنا / Using your smart phone to take photos (Urdu)
آج کل کے دور میں کم ہی ایسے لوگ ہوں گے جو موبائل فون کے بغیر گھر سے باہر نکلتے ہوں گے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ زیادہ تر سمارٹ فون رکھنا پسند کرتے ہیں۔ کیمرہ سمارٹ فون کا لازمی جزو ہے۔ گو کہ ان کیمروں سے لی جانے والی تصاویر کا معیار پروفیشنل ڈیجیٹل کیمروں جیسا نہیں ہوتا لیکن کہا جاتا ہے کہ بہترین کیمرہ وہی ہے جو آپ کے پاس موجود ہو۔لہٰذا سمارٹ فون کے کیمرے آپ کے روزمرہ کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کو محفوظ کرنے کا بہتریںن ذریعہ ہیں-اِس کے علاوہ آپ اِن تصاویر کو اپنے دوست احباب کو مختف ذرائع مثلاً انسٹا گرام اور فیس بُک وغیرہ سے آسانی سے دکھا سکتے ہیں۔ جدید سمارٹ فونز میں تو مختلف فلٹرز اور دیگر دلچسپ فیچرز دستیا ب ہوتے ہیں جو آپ کی تصاویر کو مزید پر کشش بنا دیتے ہیں۔
سمارٹ فون کیمرہ کے ذریعے بہترین تصاویر کھینچنے کی کچھ تراکیب ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ اپنے کیمرہ سے بہترین تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔
اگر آپ ایک ہی وقت میں زیادہ افراد کی تصویر لینا چاہ رہے ہیں تو اپنے کیمرہ کو لینڈ سکیپ یعنی چوڑائی کے رخ پہ رکھیں اور اپنا فوکس گروپ کے با لکل درمیان میں رکھیں۔ اگر آپ کا فون فوکس کا اشارہ دیتا ہے تو آپ اُس سے مدد لیں اور جب تک سکرین پہ منظر واضح نہ ہو تب تک کلک نہ کریں بلکہ جیسے ہی دیکھیں کہ سکرین پہ منظر بالکل واضح ہو گیا تو یہی وقت ہے آپ کیمرہ کے نشان کو کلک کریں اور منظر اپنے فون میں محفوظ کر لیں۔ اِس طرح آپ بہترین گروپ فوٹو لے سکتے ہیں اور آگے پیچھے کی تمام تفصیلات کے ساتھ آپ منظر محفوظ کر سکتے ہیں۔
اکثر و بیشتر لوگ اپنی ، اپنے بچوں کی یا دیگر احباب کی تصویر لینا پسند کرتے ہیں۔ ایک فرد کی خوبصورت تصویر لینا بھی مہارت کا کام ہے۔ لہٰذا جب بھی آپ فردِ واحد کی تصویر لینا چاہیں تو کچھ باتوں کا خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ زیادہ تر ایسی تصاویر “پورٹریٹ” ہوتی ہیں تو پور ٹریٹ لیتے وقت اِپ بات کا تعین کر لیں کہ اگر کیمرہ کا زوم کھلا ہے تو اُس کو بند کریں اور بہتر ہے کہ اپنے سبجیکٹ کے قریب جا کر تصویر لیں۔ کیونکہ اگر آپ دور کھڑے ہیں اور کیمرہ کا زوم کھول کر تصویر لے رہے ہیں تو اِس طرح سے نہ صرف تصویر کا اصل سائز کم ہو گا بلکہ اس کے رنگوں کا امتزاج بھی متاثر ہو گا۔ اِ س کے علاوہ جس فرد کی آپ تصویر لے رہے ہیں اُس کے چہرے ، بالخصوص آنکھوں پہ فوکس رکھیں تو آپ کی تصویر بہت عمدہ آئے گی۔
اگر آپ زیادہ عمدہ اور شاندار تصویر لینا چاہ رہے ہیں تو بجائے اِس کے کہ آپ مرکز پہ ہی توجہ مرکوز رکھیں، آپ دائیں یا بائیں جائیں اور بہترین شاٹ کا انتخاب کریں۔ اِس طرح سے آپ زیادہ پُرکشش ،بہترین یاد گارتصاویر لے سکتے ہیں۔
اکثر لوگ تقاریب کی تصاویر لینا پسند کرتے ہیں۔اور یہ بھی حقیقت ہے کہ زیادہ تر تقاریب رات کے وقت منعقد ہوتی ہیں۔ رات کے وقت تصویر لینے کے لیے یہ روایت بن چلی ہےکہ لوگ “نائیٹ موڈ” کھول لیتے ہیں اور پھر تصاویر لیتے ہیں جس کا نتیجہ زیادہ تر مایوس کُن ہی ہوتا ہے۔ لہٰذا رات کے وقت یا جب روشنی کم ہو تو “نائیٹ موڈ” کھولنے کی بجائے “فلیش فارورڈ” کا استعمال کریں۔ مگر فلیش استعمال کرتے اِس بات کا دھیان رکھیں کہ افراد کا رُخ روشنی کی طرف ہو وگرنہ آپ کی تصاویر تاریک ہو جائیں گی ۔ لہٰذا کم روشنی میں فلیش لائیٹ کا استعمال کریں۔
کسی بھی قسم کی تصویر لینے کے لیے کیمرہ اور سبجیکٹ دونوں کا درست زاویہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر فرد بلند ی پہ ہے اور آپ نیچے ہیں تو قوی امکان ہے کہ اچھی تصویر نہ بنا پائیں گے۔ بالکل اِسی طرح اگر فرد نیچے اور آپ بلندی پہ ہیں تو بھی ہو سکتا ہے خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہو پائیں گے۔ بچوں کی ہی مثال لےلیں اگر آپ کسی چھوٹے بچے کی تصویر بنا رہے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ دو زانو ہوں اور پھر بچے کی تصویر لیں تو آپ ایک بہترین تصویر حاصل کریں گے۔
اِن چند باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ بہترین تصویر کشی کر سکتے ہیں اور کئی خوبصورت اور یادگار لمحات محفوط کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment