پاکستان میں سکرل کے استعمال سے کیسے رقوم کی ادایئگی اور خروج کی جا سکتی ہے؟ / How to use Skrill in Pakistan (Urdu)
Read this article in English here.
سکرل کو منی بکر بھی کہا جاتا ہے۔ پینیر اور پے پال کی طرح سکرل بھی رقوم کی منتقلی کا قابل اعتماد طریقہ ہے۔ آن لائن ڈپوزٹ اکاؤنٹ (ای والٹ) کی مدد سے صارف دنیا بھر میں کہیں سے بھی رقوم وصول اور منتقل کر سکتا ہے۔ آپ اپنے ای والٹ میں مخصوص رقم جمع اور منتقل کروا سکتے ہیں۔ یہ طریقہ چیک، کیش درخواست، اور بینک میں رقم منگوانے سے کہیں بہتر ہے۔ میں پاکستان میں سکرل استعمال کرنے کا آسان اور مکمل طریقہ بتاوں گی تاکہ آپ اپنی رقوم بآسانی منتقل کر سکیں اور نکلوا سکیں۔
سکرل ریکارڈ بنانا بےحد آسان ہے۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو کھلوانے اور اسکی توثیق کےلیے نیچے لکھی آسان تجاویز پر عمل کرنا ہو گا،
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے آپ کو اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔ اسکےلیے تمام ضروری معلومات جیسے کہ ذاتی معلومات، پتہ، اور فون نمبر وغیرہ فراہم کریں۔
دوسرا مرحلہ
سائن اپ کرنے کے بعد آپ کو اپنا سکرل پیج نظرآئےگا۔ اس وقت آپ اپنی رقوم منتقل یا منگوا نہیں سکتے۔ اسکےلئے آپ کو پہلے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنی ہو گی۔
تیسرا مرحلہ
توثیق کرنے کے تین آسان طریقہ ہیں۔
سکرل سے آپ کے موبائل نمبر کی توثیق کے لئے میسج یا کال آ سکتی ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنا بینک یا کریڈٹ کارڈ نمبر سے توثیق کروانی پڑے۔
سکرل کی طرف سے آپ کو آپ کے گھر کے پتہ پر پن نمبر کے ساتھ خط کے زریعے بھی توثیق کی جا سکتی ہے۔
اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ کو اپنا ای میل اڈریس بھی اظافی تصدیق کے لئے دینا ہو گا۔
چوتھا مرحلہ
جب آپ کو گھر پر سکرل کی طرف سے خط موصول ہو جائے، تو اس کو کھول کر پن نمبر کو سکرل کی سائٹ پر دئے گئے افرمیشن باکس میں ڈال دیں۔ اگر بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی ضرورت ہو گی تو ہو سکتا ہے کہ سکرل آپ سے بینک ڈکلیریشن کی سکین کاپی یا کوئ اور اضافی کوڈ طلب کرے، جو کہ عمومی طور پہ رقم کے پہلے انخلاء کے ساتھ ہوتا ہے۔
پانچواں مرحلہ
ان تمام تصدیقی مراحل کے بعد سکرل کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اب آپ آسانی سے دنیا بھر میں کہیں پر بھی موجود اپنے دوستوں رشتہداروں اور ساتھیوں کو رقوپ بھیج اور منگوا سکتے ہیں۔
سکرل کی مدد سے پاکستان کے کسی بھی بینک میں رقم منگوانا بےحد آسان ہے۔ نیچے دیے گئے آسان طریقے پر عمل کریں۔
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے ذیل میں دی گئئ ترتیب پر عمل کرتے ہوئے، سوفٹ کوڈ کے زریعے اپنے بینک کا نام درج کریں۔
مائئ اکاونٹ ۔مائئ پروفائل۔ لسٹنگ آف بینک اکاونٹ ۔بینک سیکشن
دوسرا مرحلہ
ان معلومات کے اندراج کے بعد بینک آپ کے اکاونٹ کےساتھ جڑ جائے گا۔
تیسرا مرحلہ
جب بھی کسی نے آپ کے سکرل اکاونٹ پہ رقپ منتقل کی ہو گی، آپ بآسانی کنٹرول پینل پہ موجود انخلاء کے بٹن کو دبا کر رقم اپنے بینک اکاونٹ میں منگوا سکتے ھیں۔
چوتھا مرحلہ
سکرل عام طور پہ ۳ ڈالر سے ۲۰ڈالر تک رقم اپنی فیس کے طور پہ ہر بار رقم کے انخلاء پر کاٹتا ہے۔ فیس کا انحصار ٓپ کی وصول کی گئئ کل رقم پر ہوتا ہے۔
میری معلومات کے مطابق سکرل کے زریعے رقم کا لین دین بغیر کسی پریشانی یا مشکل کے ہو جاتا ہے۔
سکرل سے لازمی طور پہ ہماری زندگی میں پہلے کی نسبت زیادہ آسانی ممکن ہے۔
Read this article in English here.
0 comments:
Post a Comment